سعودی عرب کا عمرہ زائرین کی میزبانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سعودی حکومت نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دیدی۔ فائل فوٹو سعودی حکومت نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دیدی۔

سعودی حکومت نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دیدی۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےمہمان ہوں گے اورانہیں وزارت اسلامی امور،دعوت و ارشاد کےتحت مدعو کیا جائے گا۔

ایک ہزارعمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی،جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیے ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store