لاہور: ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار فائل فوٹو اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور ڈرون بر آمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اے این ایف ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگادی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی، اس دوران کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

تلاشی لینے پرگاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا ہے، ایک کلو ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا، گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کااعتراف کیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store