دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار، الرٹ جاری

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فائل فوٹو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں گنڈا سنگھ کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، عارف والا اور وہاڑی میں لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔

علاوہ ازیں سیلاب کے دوران شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ سیلاب سے اب تک درجنوں دیہات متاثر اور متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store