راولپنڈی میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ فائل فوٹو راولپنڈی میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ 7 روزہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روز کےلیے جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران راولپنڈی ضلع میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 19 اگست تک کےلیے ہے، جس کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔

install suchtv android app on google app store