لاہور: ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ

 6 کلو ہیروئین سمگل کرنے والا ڈرون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسکرین گریب 6 کلو ہیروئین سمگل کرنے والا ڈرون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں کروڑوں روپے مالیت منشیات سے بھرا ڈرون گرگیا ہے۔ 6 کلو ہیروئین سمگل کرنے والا ڈرون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا، ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے جو کہ روزدار نامی زمیندار کی زمین پر گرا ہے۔

ڈرون کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سےآپریٹ ہوا اور کہاں جا رہا تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store