عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ فائل فوٹو عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کو پکڑیں گے نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہر شرپسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔

install suchtv android app on google app store