ججز کے خلاف سوشل میڈیا میں مہم چلانے والوں کیخلاف اب ہو گا سخت ایکشن، جے آئی ٹی تشکیل

سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس مہم کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔  وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے جے آئی ٹی بنادی ہے۔

اس 6 رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہوں گے اور اس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کے رکن کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پولیس کا ڈی آئی جی بھی بطور رکن شامل ہو گا جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بھی ایک رکن کمیٹی کا حصہ ہو گا۔

کمیٹی ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مذموم مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو کمیٹی سیکرٹریٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروائے گی۔

install suchtv android app on google app store