چینی حکام کی جانب سے چینی وزیر دفاع لی شینگ فو کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر 10 افراد نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے منظر عام سے غائب چینی وزیر دفاع کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع لی شینگ فو پر فوجی ساز و سامان کی خریداری کے معاملے میں کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کے علاوہ چینی فوج کے 8 اعلیٰ افسران کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جو کہ 2017 سے 2022 تک لی شینگ کے ماتحت کام کر رہے تھے۔
لی شینگ اور دیگر 8 اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف تحقیقاتی کارروائی فوج کی انتہائی طاقتور ڈسیپلنری کمیشن کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مطابق چینی وزارت داخلہ کی ایک خاتون ترجمان نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے جبکہ وزارت دفاع اور اسٹیٹ کونسل بھی معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں۔