لاہور: عمران خان کی قیادت میں ریلی لبرٹی چوک سے ناصر باغ کی جانب روانہ

عمران خان کی قیادت میں ریلی لبرٹی چوک سے ناصر باغ کی جانب روانہ فائل فوٹو عمران خان کی قیادت میں ریلی لبرٹی چوک سے ناصر باغ کی جانب روانہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پی ٹی آئی کی ریلی لاہور کے لبرٹی چوک سے ناصر باغ کی طرف روانہ ہو گئے۔ عمران خان ریلی کے سلسلے میں لبرٹی چوک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہئوے انہوں نے کہا کہ میرے نوجوانو! ہم سب نے پیدل ناصر باغ پہنچنا ہے، اندھیرے سے پہلے جا کر اس ریلی کو ختم کرنا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے سوال کیا کہ آپ تھک تو نہیں جاؤ گے؟ میں گاڑی میں سے آپ کو دیکھتا رہوں گا۔

عمران خان نے اپنے پہلے خطاب کے ساتھ ہی لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز کر دیا۔

عمران خان دوسرا اور آخری خطاب ناصر باغ میں کریں گے، عمران خان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پزیر ہو جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد لبرٹی چوک سے ناصرباغ تک ریلی کی اجازت دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہرایک سےشام چھے بجےتک ریلی کی اجازت ہوگی، ریلی کے لیےاستقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے،ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سیکورٹی کی ذمہ دارہوگی۔

نوٹیفکیشن کےمطابق عدلیہ اوراداروں کی خلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی،ریلی کےدوران پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی ذمہ دارہو گی۔جلسہ گاہ اوراطراف میں کسی بھی قسم کےاسلحہ کےنمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نیں کیا جائے گا۔

عمران خان کے عوام سے خطاب کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔عمران خان ریلی کے دوران کسی جگہ بم پروف گاڑی سے باہر نہیں نکلیں گے۔سیکورٹی رسک کے باعث عمران خان کو گاڑی سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store