سپریم کورٹ: مخصوص نشتوں کے معاملے پر ن لیگ کی نظرثانی درخواست فل الحال نہیں سنے گا

  • اپ ڈیٹ:
سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواستوں کےمعاملے پر ججز کمیٹی نے کثرت رائے سے درخواست فوری مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواست پر نمبر لگا کر ججز کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی،ججزکمیٹی کے دو ارکان نےنظرثانی درخواست تفصیلی فیصلے کے بعد مقرر کرنے کی رائےدی، اس کے علاوہ ججزکمیٹی نےتجویز دی کہ عدالت کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد درخواست کی سماعت کی جائے۔

15 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نےسپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائرکی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سےمتعلق 12 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

اپنی درخواست میں مسلم لیگ ن نےکیس کا حتمی فیصلہ آنے تک 12 جولائی کے فیصلےپرحکم امتناعی جاری کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

install suchtv android app on google app store