رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ڈاکو گرفتار

کچے کے علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ڈاکو گرفتار فائل فوٹو کچے کے علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ڈاکو گرفتار

رحیم یار خان کے علاقے کچے میں پولیس کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران ایک بڑی کارروائی میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصلات کے مطابق کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے، اس دوران کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے کچی لُنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، رپیٹرز ، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لُنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے ۔

پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچی لُنڈ میں انٹری کے لئے کشتیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

install suchtv android app on google app store