گھریلو جھگڑے پر باپ نے 8 ماہ کی بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

ریسکیو ذرائع کے مطابق  8 ماہ کی بچی تاحال لاپتا ہے۔  فائل فوٹو ریسکیو ذرائع کے مطابق  8 ماہ کی بچی تاحال لاپتا ہے۔ 

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے اوچ شریف میں معمولی گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کو اٹھا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عباسیہ لنک کینال کے پل چٹھہ پر پیش آیا، بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگانے والے 35 سالہ شاہد نامی شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کی بچی تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store