اداکاراحسن خان کے ہاں بڑی خوشخبری

اداکاراحسن خان اورانکی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش فائل فوٹو اداکاراحسن خان اورانکی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ احسن کے ہاں ننھی پری کی آمد کی خبر بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام پر دی جنہوں نے احسن اور ان کی نومولود کی تصویر شیئر کی۔

فیصل نے کیپشن میں لکھا میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد۔ فیصل کپاڈیا کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مبارکباد دینے والوں کا بھی تانتا بندھ گیا۔

اس حوالے سے احسن خان نے تاحال کوئی تصویر یا خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ احسن خان کے ہاں یہ چوتھی بچی کی پیدائش ہے، ان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھیں۔

install suchtv android app on google app store