نزلہ زکام سے نجات دلانے میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

نزلہ زکام سے نجات دلانے میں مددگار گھریلو ٹوٹکے فائل فوٹو

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر عام نزلہ زکام کا اب تک کوئی مؤثر علاج موجود نہیں بلکہ اس سے نجات کے لیے چند دن تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔

اکثر ادویات نزلہ زکام کی علامات کی شدت میں کمی لاتی ہیں جبکہ متعدد قدرتی ٹوٹکوں سے بھی عارضی ریلیف مل جاتا ہے۔

اس وائرل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اکثریت ڈاکٹروں سے فوری رجوع کرلیتی ہے، دواؤں کا استعمال جہاں فوری راحت فراہم کرتا ہے تو وہیں یہ صحت پر بھی مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔

فلو طبعیت میں چڑچڑے پن کی وجہ بھی بنتا ہے، یہ مجموعی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

فلو سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے یہ دو ٹوٹکے انتہائی مفید ہیں، ان ٹوٹکوں میں موجود اجزا صحت کیلئے ہر طرح سے فائدہ مند ہیں۔

کالی مرچ ٹھنڈک کو دور کرتی ہے تو شہد کھانسی کو دور کرتا ہے۔ اس ٹوٹکے کوتیار کرنے کیلئے ایک چمچ گرم شہد میں کالی مرچ کو کوٹ کر شامل کریں اور اسے کھالیں۔

کالی مرچ اور شہد کے علاوہ لیموں بھی اینٹی وائرل خصوصیات لیے ہوئے ہے۔ ان سے بنا یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے جو فلو کو فوری دور کرسکتا ہے۔

باریک پسی ہوئی ادرک، ایک چائے کا چمچ شہد، پسی ہوئی کالی مرچ اور ایک چمچ لیموں کے رس کو اچھی طرح ملا لیں۔

اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس ٹانک کو دن میں دو چمچ پی لیں۔

install suchtv android app on google app store