راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم شہادت امام علی علیه السلام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
حکام کے مطابق جلوس کے دورا ن ٹریفک پولیس کے100 سے زائد اہلکارتعینات ہونگے، جلوس کے موقع پرراجہ بازار کے20 سے زائد مقامات پر ڈائیورشن لگائی جائے گی۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق پولیس جلوسوں کو جانیوالے راستوں کو مرحلہ وار بند کرتے ہوئے متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا، متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی اہلکار تعینات ہوں گے۔
سی ٹی او تیمور خان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی پارکنگ 200 گز کے فاصلے پرکروائی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی اور امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے گا۔