راجن پور: حلقہ این اے 193 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ این اے 193 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا فائل فوٹو حلقہ این اے 193 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن میں237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری نے میدان مار لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔

دستیاب غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوار محمد محسن لغاری نے 90392 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ یہ تنائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مروجہ طریقہ کار کے تحت راجن پور میں منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں وقت ختم ہو جانے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے دوران 3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق تھا۔

ضمنی الیکشن میں 11 امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان قرار دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے محسن لغاری اور ن لیگ کی جانب سے عمار لغاری کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store