گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آرہے ہیں جب کہ مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
انہوں نے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ جاؤں گا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے انہیں ون آن ون ملاقات میں کہا تھا کہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کر لوں گا۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی اور ملک احمد خان نے ایک دوسرے کے ناموں کو مسترد کردیا ہے۔
گورنر پنجاب نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات مقررہ مدت پر ہی ہونے چاہئیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔