اسوہ حضرت زہرا (س)کی روشنی میں خواتین کو اپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیں: کنیز فاطمہ

  • اپ ڈیٹ:
ممبرگلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ کا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب فائل فوٹو ممبرگلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ کا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

راولپنڈی میں منعقدہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرگلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسوہ حضرت زہرا (س)کی روشنی میں موجودہ دورکی خواتین کو اپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیں۔

وقت معاشرے میں جتنی بھی برائیاں جنم لے رہی ہیں اس کی اصل وجہ مائوں کی طرف سے اپنی اولاد کی تربیت میں غفلت کی وجہ سے ہے مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

جنہوں نے معاشرے کو حضرت اما حسین(س) اورحضرت زینب (س) جیسی اولاد دی ہیں انہوںنے کہا کہ خواتین اگر ٹھان لیں تو کوئی بھی کام ان کیلئے مشکل نہیں ہے انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی کے بعد مزیدتعلیم حاصل کی اوربچوں کی تربیت کے ساتھ معاشرے کے لئے بھی کام کررہی ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القران کی سکالر ناہیدہ راجپوت نے کہا کہ سوشل میڈیا اورمغربی یلغار کی وجہ سے معاشرے میں بھگاڑ پیدا ہوگیا ہے جس کے لئے خواتین کو بحثییت بیٹی،ماں، زوجہ اور معاشرے کی فرد کے اسوہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شتر بے مہار کی طرح بلکہ ایک عفریت اور آفت کی طرح معاشرے پرحملہ آور ہورہا ہے جب تک سیرت فاطمہ پر خواتین عمل نہیں کریں گی اس وقت تک معاشرے میں بہتری نہیں ہوگی۔
کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سکالر، سپیریئر سسٹر ،پرنسپل سینٹ کیتھرین گرلز سکول اینڈ کالج لال کرتی محترمہ ایلیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دورکی خواتین کو حضرت مریم اورحضرت زہر سلام اللہ علیہما کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

دونوں خواتین ہمارے لئے رول ماڈل ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ ہے اوراپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے خواتین کی ذمہ داریاں زیادہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر و مرکزی مسئول تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا نے کہا کہ یوم ولادت حضرت فاطمہ اور یوم خواتین کے دن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاشرے کو پر امن بنانے کے لئے ہمیں کیا کرداراداکرنا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں فلاح پا سکتے ہیں۔
فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت زہرا (ع) ہر دور کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں حضرت زہرا (ع) جیسی موزوں اور اعلیٰ رول ماڈل کا ہونا خواتین کیلئے سعادت کا باعث ہے۔

مغربی سرمایہ دارانہ نظام کا نظریہ اسلام کے نقطہ نظر سے بالکل مختلف ہے مغرب میں اخلاقی انحرافات قانونی شکل اختیار کرچکے ہیں، جو خواتین کو آلہ کار تصورکرنے کی مغربی سوچ کی عکاسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی معاشرے میں خواتین اور خاندان کے اہم کردار کو اور اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے دشمن نے اسلامی حجاب کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی نے کہا جب تک ہم آئمہ معصومین کے دامن سے متوسل ہیں اورپاک آرمی ہمارے ساتھ ہیں ہمار ا ملک اور ہم محفوظ ہیں اور کوئی مائی کا لال ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،حضرت فاطمہ زہرا (ع) معاشرے کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معروف جنرل شہید سردار قاسم سلیمانی کو جب بھی مشکل پیش آتی اور اس کا حل ڈھوندنے میں دشواری ہوتی تو وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے توسل کرتے اوران کی مشکل حل ہوتی تھی۔تقریب میں کرسچن کی مختلف تنظیموں ںسمیت دیگر تمام مکاتب فکر کی خواتین، مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store