فواد چودھری نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا

فواد چودھری فائل فوٹو فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا، اس لیے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ۔

 

install suchtv android app on google app store