پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبرز مکمل ہوگئے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبرز مکمل ہوگئے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبرز مکمل ہوگئے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبرز مکمل ہوگئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں موجود پی ٹی آئی ارکان نے ’186‘ کے نعرے لگائے اور جیت کا شور مچادیا۔ اپوزیشن نے نعرے لگائے کہ ’گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو۔’

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں 185 ارکان موجود ہیں، ہمارے ایک رکن اسمبلی حافظ عمار چکوال سے نکل چکے ہیں، رکن اسمبلی حافظ عمارکا ہم انتظار کر رہے ہیں، بہاولپورسےایک اور رکن اسمبلی نکلے ہوئے ہیں ان کابھی انتظارکررہے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ دونوں ارکان اسمبلی کے پہنچنے سے تعداد 187 ہوجائے گی، 187 ارکان اسمبلی کی تعداد 45 منٹ میں پوری ہوجائے گی، دونوں ارکان جیسے ہی پہنچ جائیں گے تو پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دے دیں گے۔ دونوں ارکان آج وقت پرنہیں پہنچ پائے توزیادہ سے زیادہ کل اعتماد کا ووٹ ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہوتا ہے، عدالت کا حکم ہےکسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لیا جاسکتا ہے، اس وقت ہمارے نمبرزپورے ہیں، سندھ ہاؤس سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ بڑھتا جارہا ہے۔

پرویز الہٰی کی آج عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، پرویز الہٰی بھی کچھ دیرمیں پنجاب اسمبلی میں پہنچ رہے ہیں۔ اگرآج اعتماد کا ووٹ لےلیا توکل عدالت سے درخواست واپس لے لیں گے اور کل ہی خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دیں گے۔

install suchtv android app on google app store