وزیر اعلیٰ پنجاب فنکاروں پر مہربان، 1 ارب کے فنڈز کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب  فنکاروں پر مہربان،  1 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب فنکاروں پر مہربان، 1 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پروز الٰہی نے نادار فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی ٹرسٹ قائم کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکار طارق ٹیڈی مرحوم کے بیٹے کو 30 لاکھ روپے کا چیک اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نوکری دینے کا اعلان کیا۔

پرویز الٰہی نے فنکاروں کے خصوصی ٹرسٹ کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے فنکاروں کے لیے ماہانہ امداد 5 ہزار سے 25 ہزار روپے کر دی۔

فنکاروں کے لیے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔فنکاروں کی امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار کے لیے بورڈ آف ٹرسٹی قائم کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس متعلق کہنا ہے کہ فنکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کو فرض سمجھتے ہیں، فنکاروں کے خاندان کی معاونت کسی پر احسان نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔

install suchtv android app on google app store