آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو خدمات جاری رکھنے کا حکم

 آئی جی پنجاب فیصل شاہکار فائل فوٹو آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چپقلش کے باعث مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باقاعدہ خط بھی لکھا تھا جس میں مزید موجودہ حیثیت میں کام نہ کرنے کا کہا تھا۔

install suchtv android app on google app store