سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

چودھری پرویز الٰہی فائل فوٹو چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات کے شفاف استعمال اور گڈ گورننس کیلئے فنانشل مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے ذریعے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔ اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی، سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد فنانشل مینجمنٹ اور مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا، محکموں کے مالیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی، مالی بے ضابطگی پر سرکاری محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 

install suchtv android app on google app store