نشتر اسپتال واقعے پر وزیر صحت پنجاب کا بیان سامنے آگیا

ڈاکٹر یاسمین راشد فائل فوٹو ڈاکٹر یاسمین راشد

نشتر اسپتال کے معاملے پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیان جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر لاوارث شخص کے ورثا 5،6 مہینے تک رابطہ نہ کریں تو لاش کو میڈیکل کالجز کے اناٹومی ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا جاتا ہے اور میڈیکل طلبا اس لاش پر تربیت حاصل کرتے ہیں جب کہ لاش کی باقیات کو دفن کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس لاوارث لاش کی تجہیز و تکفین کیلئے کوئی ٹھوس ایس او پیز نہیں بن سکے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ملتان کے واقعے پر 5 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store