پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں کہیں نظر نہیں آ رہی: یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گلانی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے بہت بڑا ہے،  لوگوں کے پاس ادویات نہیں عماراتیں گر چکی ہیں مویشی ختم ہو گئے ہیں، حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے میں خود امدادی سامان لے کر گیا لوگوں کی عزت نفس کی خاطر اسے خفیہ رکھا گیا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا موقف ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جلسوں کا جنون ہے وہ جلسے کرتے رہیں، عمران خان واحد سیاست دان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق مل رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store