پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی فائل فوٹو پنجاب اسمبلی

پنجاب کابینہ کے 21 اراکین اسمبلی نے صوبائی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ 

وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپی تھیں جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جس کے بعد آج 21 اراکین اسمبلی نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔

21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے قلمدان دیئے گئے ہیں جبکہ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنایا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بھی بنایا گیا ہے، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا گیا

install suchtv android app on google app store