ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کر دیا

لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ

مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی، درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں، اسپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے تھے۔

install suchtv android app on google app store