سیالکوٹ جلسے کا تنازعہ، عثمان ڈار سمیت متعدد افراد گرفتار

عثمان ڈار فائل فوٹو عثمان ڈار

سیالکوٹ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئے گا۔ یہ لوگ ہمیں جیلوں میں ڈال دیں پر امن جلسہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے ۔۔ہم ڈٹے ہوئے ہیں حقیقی آزادی کی تحریک چل کر رہے گی۔

خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store