پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

پنجاب فائل فوٹو پنجاب

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حملے اور پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے 9 اراکین صوبائی اسمبلی نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سابق پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت کے متعدد اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف قلعہ گجر سنگھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف برداری تقریب منعقد نہ ہونے پر عدالت سے رجوع

مقدمے میں نامزد اراکین میں عمار یاسر، شہباز احمد، مہندر سنگھ، وارث عزیز، خیال احمد کاسترو، شجاعت نواز، علی رضا خان خاکوانی، عمر فاروق، ملک ندیم عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایڈوکیٹ عمار سعید راؤن نے اراکین صوبائی اسمبلی کی نمائندگی کی اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

install suchtv android app on google app store