پولیس کے زیرحراست ملزمان عدالت کے بخشی خانے سے فرار

عدالت سے ملزمان  فرار فائل فوٹو عدالت سے ملزمان فرار

لاہور کی مقامی عدالت سے 11 زیر حراست ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہو گئے تاہم خاصی تگ و دو کے بعد ان میں سے 2 پکڑ لیے گئے۔

ماڈل ٹاؤن کچہری بخشی خانے سے فرار ہونے والے قیدیوں میں 3 کيمپ جيل جبکہ 8 کوٹ لکھپت جيل کے قيدی تھے۔ ان قیدیوں کے خلاف چوری، ڈکیتی، لڑائی جھگڑے اور قتل تک کے مقدمات درج تھے۔
جب انہیں عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا تو بخشی خانے میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور موقع دیکھ کر دروازہ توڑنے کے بعد وہ پتھراؤ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا تاہم ان کی بھاگ دوڑ کے نتیجے میں صرف 2 قیدی ہی ہاتھ آ سکے۔ پکڑے جانے والے دونوں ملزمان قتل اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
متعلقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھاگنے والے قیدیوں کی گرفتاری کی کوشییں جاری ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثناء پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بقيہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز مسنتصر فیروز کی سربراہی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل سے لائے گئے90 میں سے 3 ملزمان فرارہوئے جبکہ کیمپ جیل سےلائےگئے76 میں سے8 فرارہوئے۔
وکلا نے فرار ہونے والے اس واقعہ کو پولیس کی نااہلی قرار دیا ہے۔ ایک وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس والے موبائل پر ہی لگے رہتے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store