پاکپتن میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
میت فائل فوٹو میت

صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔


پاکپتن کے علاقے سکندر چوک کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیاں دیوار کے پاس بیٹھی تھیں کہ اچانک دیوار گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں تین سال کی فاطمہ، چھ سالہ مصباح اور نو سالہ عائشہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل پاکپتن میں گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

پاکپتن کے نواحی گائوں ٹبہ سہیل میں نو سالہ آمنہ اور دس سالہ جمیلہ گلی میں کھیل رہی تھیں کہ ساتھ کھڑی بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں دیوار کے ملبے تلے آکر آمنہ بی بی اور جمیلہ بی بی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store