رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40 کروڑسے بھی زائد نکل آئی

رانا ثنااللہ فائل فوٹو رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کےکل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹس ،2فارم ہاؤسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔

نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینےپرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store