صوبہ پنجاب میں کورونا وبا کے دوران محکمہ صحت کے افسران کی کرپشن

اینٹی کرپشن فائل فوٹو اینٹی کرپشن

بدعنوانی میں ملوث ہونے کے شبے میں 7 افسران کے خلاف وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسران کے خلاف انکوائری کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔


مراسلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈویلپمنٹ عمر فاروق علوی، ٹیکنیکل سیکرٹری عاصم الطاف، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد نعیم، ڈائریکٹر آؤٹ سورسنگ احسن نسیم، پراجیکٹ منیجرعمیر انجم، فیضان رحیم اور محمد ندیم کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران پر اختیارات کے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

مراسلہ کے مطابق مذکورہ افسران نے جعلی فرمز کو ٹھیکے دیکر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، سیکریٹری کو آپریٹو احمدرضا سرور انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی کو 2ماہ میں رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store