ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئ

ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئ فوتو فائل ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئ

 صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی، سول ایوی ایشن نے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

نوتم میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777، ایئر بس 330، ایئر بس 340، اور ایئر بس 350 لینڈ کر سکیں گے، ملتان ایئرپورٹ کا رن وے بھی بڑےجہازوں کے لیے پہلے سے ہی قابل استعمال ہے۔

نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتان ایئر پورٹ کو بڑے جہازوں کے لیے یکم اگست سے 31 جولائی 2024 تک اجازت دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store