داماد کی سسرال میں فائرنگ سے ساس سسر سمیت تین افراد زخمی

ایمبولینس فائل فوٹو ایمبولینس

گوجرانوالہ میں داماد نے سسرالیوں کے گھر میں فائرنگ کردی جس سے ملزم کی ساس سسر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فیروزوالا کے علاقے منڈیالا تیگہ میں پیش آیا جہاں ملزم جاوید ناراض ہوکر آئی ہوئی بیوی کو منانے سسرال آیا تو بیوی کے واپس نہ جانے پرجھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی ساس اور سسر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

install suchtv android app on google app store