سینما ہالز کھولنے سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

سینیما فائل فوٹو سینیما

پنجاب میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سینما ہالز رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے اور صرف ویکسین لگوانے والے ہی جاسکیں گے۔

محکمہ صحت نے یکم جولائی سے پنجاب میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا سینما ہالز رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے، صرف ویکسین لگوانے والے ہی جاسکیں گے۔

این سی او سی کی جانب سےکاروباری مراکز کےاوقات رات 10 بجےتک کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروبار24گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور اور ڈائن اِن کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد کی گئی ہے، صرف ویکسین لگوانے والے ہی ان ڈور ڈائن ان کر سکیں گے اور ہدایت کی ہوٹلزاور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن چیک کرنےکا لائحہ عمل بنائے۔

شادی کی آؤٹ ڈور تقریب میں 400 افراد کی گنجائش کی اجازت دے دی گئی ہے، 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور تقریب میں شریک ہو سکیں گے۔

ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے سمیت تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store