لاہورمیں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ، لڑکا جھلس کر جاں بحق

آگ فائل فوٹو آگ

لاہور کے وحدت روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک لڑکا جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

لاہور میں وحدت روڈ پر گیس سلنڈروں کی دکان میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلے دور سے دکھائی دیتے رہے اور آتشزدگی کے بعد سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا بھی ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں دکان سے گیس بھروانے کیلئے آنے والا 13 سالہ لڑکا عبداللہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق متوفی عبداللہ وحدت روڈ پر اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے آیا ہوا تھا جہاں سے وہ سلنڈر میں گیس بھروانے آیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد متوفی کی لاش میواسپتال منتقل کر دی۔

install suchtv android app on google app store