لاہور ہائیکورٹ نے سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کردی

سعد رضوی فائل فوٹو سعد رضوی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست کی سماعت کی اور سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست مسترد کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سعد رضوی کے خلاف صوبائی حکومت کی کارروائی امن کیلئے ہے اور نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے، ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کا احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ تحریک کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو شان و شوکت کے ساتھ پیش کرنا تھا، ایسے اقدامات سے افراتفری پیدا ہوگی اور روزمرہ کی زندگی میں خلل پیدا کیا جائے گا، تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امان خراب رہا۔

install suchtv android app on google app store