تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی

 تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی فائل فوٹو تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔

واضح رہےکہ تیمور سلیم جھگڑا نے چند روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے وزیرصحت کےخلاف مقدمہ درج کیا جس میں پینڈیمک ایکٹ کی دفعہ شامل شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store