نوشہرہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

نوشہرہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد فائل فوٹو نوشہرہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

صوبائی الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے ضلع پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات کالعدم قرار دینے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 63 کے ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل نے نوشہرہ ضمنی الیکشن کلعدم کرنے کی درخواست دی تھی

صوبائی الیکشن کمیشن نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار اختیار ولی پی کے 63 ضمنی الیکشن میں کامیابی کو برقرار رکھا۔خیال رہے کہ پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ملنے والی شکست کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store