بریکنگ نیوز: پشاور میں خوفناک دھماکہ ۔۔۔ ہلاکتوں کی اطلاعات

چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ فائل فوٹو چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ

چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

تشویشناک حالت کے باعث ایک بچی جان کی بازی ہار گئی۔ پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں کار میں سوار 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد اور ریسکیو زرائع نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store