پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک تحریک انصاف میں شامل ہوگیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

سابق ممبر صوبائی اسمبلی  نے  پاکستان تحریک انصاف میں  شمولیت اختیار کر لی فائل فوٹو سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد عمر زئی نے چارسدہ میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے میں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔

ارشد خان عمر زئی نے قومی وطن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ارشد عمر نے زئی نے چند روز قبل گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

قومی وطن پارٹی کے صوبائی سربراہ سکندر شیر پاؤ ارشد عمر زئی کو منانے میں ناکام ہوئے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔شمولیتی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں سب کو عزت دی جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان دن میں بھی خواب دیکھنے لگے ہیں حکومت کے خلاف احتجاج ناکام ہونے سے مولانا فضل الرحمن کے دماغ پر اثر ہو گیاہے اس لیے پلان پر پلان دیتے جا رہے ہیں مولانا کے دھرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا جے یو آئی ہند بھارت میں مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔

مولانا فضل الرحمن اس حقیقت کوتسلیم کریں کہ عوام نے ان کو اور ان کے پلان کو بھی مسترد کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چوری پرجیل جاتے ہی اپوزیشن لوگ بیمار پڑ جاتے ہیں اورضمانت پرباہرآنے پریوں وکٹری کانشان بناتے ہیں کہ جیسے کارنامہ کیاہو عمران خان نے نہ توکسی سے ڈیل کی ہے نہ ہی کرے گا اور نہ احتساب کا عمل روکے گا احتساب سے جمہوریت کمزور نہیں بلکہ اور بھی مضبوط ہو گی۔

پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے کبھی پولیس اساتذہ اور ہسپتالوں پر سیاست نہیں کی ہمارے حکومت کا موازنہ پچھلی حکومتوں سے کرے تو فرق کاپتہ چل جائے گا پٹواری نظام کو عوام فائدے اور عزت کے لیے ٹھیک کیا جہاں غریب عوام کی عزت ہوتی ہے وہاں ترقی آتی ہے ہم غریب عوام کی خدمت اور عزت کرنے سے ووٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد امید ہے حکومت کے خلاف مہنگائی کا پروپیگنڈا کیا گیا ہے سابق حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک کا خزانہ خالی اور مقروض ہو گیا ہے مقروض قوم ترقی نہیں کر سکتی ،عمران خان کی سخت اور درست فیصلوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے مشکل حالات ختم ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store