خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فائل فوٹو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 اور زمین میں اس کی گہرائی 180کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، مالاکنڈ اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن میں 50 کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store