گورنر خیبرپختونخوا نے سرسبز پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا

گورنر خیبرپختونخوا نے سرسبز پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا نے سرسبز پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی پر سالانہ ایک سو ارب روپے سے زائد خرچ کرے گی۔

آج ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس سے قبل گورنر نے علاقے میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے افتتاح کے لئے ایک پودا لگایا۔ 

شاہ فرمان نے کہا کہ اس مہم کے تحت ضلع خیبر میں ایک لاکھ بیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store