نوشہرہ میں فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

نوشہرہ میں فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی فائل فوٹو نوشہرہ میں فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او نوشہرہ ندیم بخاری کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 سی ایم ایچ جب کہ 2 ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے کر موجودہ حالات سے ہم آہنگ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

نوٹ: یہ فوری خبر ہے۔ اس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store