مشال خان عام شخص نہیں تھا: مشال کے بھائی ایمل خان

مشال خان کے بھائی نے کہا کہ مشال کے قتل کیس پر فیصلہ آگیا ہے لیکن دیگرملزمان کو بھی گرفتار کیاجائے، مشال خان عام شخص نہیں تھا،ایک نظریہ ایک سوچ تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مشال کے بھائی ایمل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشال کے قتل کیس پر فیصلہ آگیا ہے ، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ کیس کے تمام ملزمان کو سزا ملے، فیصلے سے متعلق لیگل ٹیم سے رابطے میں ہیں۔

ایمل خان کا کہنا تھا کہ مشال کے قتل ہونے کے بعد میری والدہ آج بھی مشال کو یاد کر کے تڑپتی ہیں ،آج بھی تکلیف ہو رہی ہے، مشال کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی، مشال خان عام شخص نہیں تھا،ایک نظریہ ایک سوچ تھا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ مشال قتل کیس کے دیگرملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے، پولیس کے اعلیٰ افسران ہم سے رابطے میں رہتے ہیں، پولیس کی سیکیورٹی ہمارے پاس ہے۔

مشال کے بھائی نے نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یونیورسٹی کا نام مشال خان سے منسوب کرینگے، وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔

یاد رہے کہ عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت،پانچ ملزمان کو پچیس ، پچیس سال قید اور 25 ملزمان کو 4 سال قید کی سزا کاحکم دیا جبکہ چھبیس ملزمان کو رہا کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store