چارسدہ: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں5خطرناک دہشت گرفتار، اسلحہ بارودی مواد برآمد

چارسدہ: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں5خطرناک دہشت گرفتار، اسلحہ بارودی مواد برآمد چارسدہ: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں5خطرناک دہشت گرفتار، اسلحہ بارودی مواد برآمد

چارسدہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چارسدہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے دہشت گردوں کی نشاندہی پرکارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارود ی مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، گرفتار دہشت گردوں میں سے2و کا تعلق باجوڑ،2 کا پشاور اور ایک دہشت گرد کا تعلق ابیٹ اباد سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئےاسلحے میں 7مارٹر گولے،5 سرکٹ ریسیور ،20گز پرائما کارڈز، 11ڈیٹو نیڑ الیکٹرک سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store