مالاکنڈ: معمولی تکرار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

مالا کنڈ ڈویژن کی تحصیل بٹ خیلہ میں راستہ نہ دینے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ فائل فوٹو مالا کنڈ ڈویژن کی تحصیل بٹ خیلہ میں راستہ نہ دینے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کی تحصیل بٹ خیلہ میں راستہ نہ دینے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دونوں فریقین نے اسلحے کا استعمال کیا اور اس دوران فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھری نفری نے حالات کو کنٹرول کیا اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا۔

install suchtv android app on google app store