بلوچستان کے شہر تربت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چند افراد زخمی بھی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
