خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں دو قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہستان کے دور افتادہ علاقے کولائی پالس میں دو قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں اکثر زمین اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ اور ایک دوسرے پر حملے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوتا ہے۔